عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اثر۔۔۔ پاکستان کے ذرِ مبادلہ میں اچانک کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا

2019 ,جولائی 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ذرِمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرِ مبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ قطر سے 500ملین ڈالر ملنے کے باعث ہوا ہے۔  قطر سے ملنے والی رقم بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کی گئی ہے۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ذخائر 9کروڑ ڈالر کم ہو کر 7ارب 27کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 17کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری ہے،جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں53پیسی اوراوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں53پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.03روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت157.53روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ ہ آئی ایم ایف نے بھی آسان شرائط اور کم شرح سود کے ساتھ پاکستان کیلئے چھ ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی اس سال 2.1 ارب ڈالر دے گا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں حکومت کو چین، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سے 9.2 ارب ڈالر قرضہ ملا ہے جس سے کافی حد تک حالات بہتر ہوئے ہیں اور اب قطر سے 500ملین ڈالر ملنے کے باعث پاکستان کے ذرِمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی بینک کے مطابق قطر سے ملنے والی رقم بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں