موغا دیشو(مانیٹرنگ ڈیسک): شدت پسند تنظیم الشباب کی عدالت نے مبینہ طور پر 11 مردوں سے شادی کے جرم میں ایک عورت کا سنگسار کرنے کا حکم دیا ۔ صومالیہ کے جنوبی علاقے میں ایک عورت کو 11 افراد سے شادیاں کرنے کے جرم میں سنگسار کردیا۔ لوئر شیلیل کے گورنر محمد ابو اسامہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’شکری عبداللہی‘ نامی عورت کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع ایک عدالت میں لایا گیا جہاں اس کے موجودہ قانونی شوہر کے علاوہ 10 دیگر افراد کو بھی عدالت م
یں پیش کیا گیا جہاں تمام افراد کا بیان تھا کہ ’ شکری عبداللہی‘اس کی بیوی ہے، جس پر عدالت نے عورت کو اپنے سابقہ خاوندوں سے طلاق لئے بغیر بیک وقت 11 افراد سے شادی کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا۔شکری عبداللہی کو اس کے آبائی علاقے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک گڑھے میں دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کردیا۔