”شاہد خاقان عباسی کو چھوڑ دیں گے اگر ۔۔۔“وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا دبنگ بیان

2019 ,جولائی 18



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کچھ کیا ہوگا تو نیب نے گرفتار کیا ہے ،اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کسی کارروائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب آزاد ادارہ ہے، احتساب شروع ہوگیا، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا۔

    سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں ، نیب کا چیئرمین پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پہلے سے بہتر ہے، عمران خان فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، سول حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، وزیرِاعظم نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

    متعلقہ خبریں