کوئی بھی مودی کے باپ کا نام نہیں جانتا کیونکہ ۔۔۔ ایک ایسی خبر جس نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا

2018 ,نومبر 25



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی ولدیت کے حوالے سے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے۔ کانگریس کے ایک رہنما نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوئی بھی مودی کے باپ کا نام نہیں جانتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کانگریس کے سابق یونین وزیر ویلاسراو موتین وار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے والد پر ذاتی نوعیت کے حملے کیے۔ راجستھان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے متنازع بیان میں وزیراعظم نریندر مودی کے والد اور اپنی پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے درمیان موازنہ پیش کیا۔
ویڈیو میں کانگریس رہنما کو یہ کہتے سنا گیا کہ ‘وزیراعظم بننے سے قبل نریندر مودی کو کون جانتا تھا؟ یہاں تک کہ کوئی ان کے والد کانام بھی نہیں جانتا جبکہ راہول گاندھی کے والد راجیو گاندھی کو ہر کوئی جانتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہر کوئی راجیو گاندھی کی والدہ اندرا گاندھی کا نام جانتا ہے اور ہر کوئی اندرا گاندھی کے والد پنڈت جوال لال نہرو کا نام جانتا ہے۔کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہر کوئی راہول گاندھی کی 5 نسلوں کے بارے میں جانتا ہے لیکن نریندر مودی کے معاملے میں کوئی بھی ان کے والد کا نام نہیں جانتا اور وہ ہم سے حساب مانگتے ہیں۔

متعلقہ خبریں