پورا بھارت افسردہ۔۔۔۔ نوجوان گلوکارہ کار حادثے میں جاں بحق، خبر آتے ہی بالی وڈ فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

2019 ,جنوری 30



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وود فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئی ، حادثہ اس وقت رونما ہوا گلوکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں اور ان کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ،،  تھارتی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کی کار کو اُس وقت حادثہ رونما ہوا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے آگرہ جا رہی تھیں۔ حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ، لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے گلوکارہ کی فوری موت کی تصدیق کردی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں تاہم یمونا ایکسپریس وے پر گلوکارہ کے شوہر نکل بھاٹیا کی جانب سے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی ، کہ نوائیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا اب تک بالی ووڈ کے کئی پرانے گیت ریمکس کر چکی ہیں تاہم اُن کو اصل پہچانے دلانے میں دل کو تم سے پیار ہوا ، شگن اور نیلے نیلے امبر پر جیسے گیت بھی شامل ہیں


 

متعلقہ خبریں