’’ رنویر سنگھ ہر وقت، ہر جگہ ہی ۔۔۔۔‘‘ بالی وڈ اداکار نے سر عام ایسی حرکت کر دی کہ انکی نئی نویلی دلہن بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

2019 ,جنوری 30



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی اداکاری کی وجہ سے کم ، لیکن اپنے منفرد انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ، تاہم اس بار انہیں منفرد پوز دینا اتنا مہنگا پڑا کہ سوشل میڈیا پر اُن کی تعریفوں کے پل باندھنے والے ان ہی پر تنقید کرنے شروع ہوگئے ،،  بولی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ گزشتہ روز ممبئی میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امنگ 2019ء کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کرکے پولیس کے محکمہ کی حوصلہ افزائی اور اُن کا وقار بلند کرنے کے لیے رائے کا اظہار کیا ، تقریب کے اختتام پر فلمی ستاروں نے پولیس کے آفیسر کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں لیکن رنویر سنگھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور منفرد انداز کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں خود کو اُٹھا کر پوز دیا اور اُن کے جوتے پولیس کی وردی پر آنے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ایک صارف نے کہا کہ رنویر سنگھ ہر جگہ اور ہر وقت اوور ایکٹنگ کرنا شروع ہو جاتے ہیں اور کہا کہ یہ وردی کی بدنامی ہے کیوں کہ پولیس اہل کاروں کو اس طرح تیسرے درجے کے اداکار کو نہیں اُٹھانا چاہیے تھا ، شہری ایش نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرم ناک عمل ہے پولیس اہلکار اس طرح اس شخص کو اُٹھا کر وردی کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں