بریکنگ نیوز: رات گئے زور دار دھماکہ ، 12 افراد ہلاک ، متعدد افراد بارے افسوسناک خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 30, 2019 | 18:14 شام

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں12 افراد ہلاک جبکہ کئی اس حملے میں کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے بتایاکہ اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں12 افراد ہلاک جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔سیلویشن گورنمنٹ ایک گورننگ کونسل ہے جو سیریا لبریشن فرنٹ (سابقہ النصرہ فرنٹ) کے
ساتھ مربوط ہے۔یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ شام میں القاعدہ تنظیم کا عسکری ونگ تھا تاہم 2016 میں اس نے القاعدہ سے تعلق منقطع کر لیا۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد ذکر نہیں کی۔