عمران خان صاحب آپ اردوکب سے سکھا رہے ہیں ؟؟؟؟ مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم عمران خان سے ناقابل یقین سوال پوچھ لیا

2019 ,جولائی 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہے، آپ کا کام کسی کی اردو گرائمر ٹھیک کرنا نہیں ملک چلانا ہے۔مولا بخش چانڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک آپ سے چل نہیں رہا اور آپ چلیں ہیں لوگوں کی اردو ٹھیک کرنے۔ وزیراعظم بتائیں کہ وہ کیسے اپنی پرائیویٹ ٹرسٹ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے پھر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایماندار ہیں تو بتائیں کہ ان کے دور میں سرمایہ کاری کیوں کم ہو گئی ہے؟ اب لوگ الزام نہیں جواب اور کارکردگی چاہتے ہیں۔ آپ کی تصوراتی ترقی سے لوگ تنگ آ کر سڑکوں پر آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر ذاتی وار کر دیا ،میانوالی میں اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں بلاول بھٹو زرداری کی اردو زبان بولنے کی صلاحیت پر دوبارہ طنز کیا ۔اس پہلے بھی وزیراعظم نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے انہیں صاحبہ کہا تھا،،،جس پر وزیراعظم کو سخت تنقید سامنا کرنا پڑا تھا۔وزیراعظم عمران خان سیاسی بیان بازی کے دوران مخالفین پر ذاتی جملوں کے استعمال سے باز نہ آئے،آج میانوالی میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی اردو زبان پر ایک بار پھر طنز کیا۔اس سے پہلے بھی وزیراعظم، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کےلیے نا مناسب الفاظ استعمال کرچکے ہیں، وزیرستان میں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے بلاول بھٹوزرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ دیا تھا۔سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر ستان میں بلاول پر طنز نہیں تھا ان سے غلطی ہوگئی تھی۔عمران خان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ مخالفین کےلیے ذاتی جملوں کا استعمال اور بعد میں معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ سیاست میں ذاتی جملہ بازی سے پرہیز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں