وزیر اعظم عمران خان کو سعودی گورنر تبوک نے نایاب تحفہ پیش کیا

2019 ,جنوری 15



 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیر اعظم کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف تحفے میں دی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف کا تحفہ پیش کیا، جس پر وزیراعظم نے گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں