شیخ رشید نے بڑا دعوی کردیا

2019 ,جولائی 18



راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ جو جتناچیخے گا سمجھ لیں اسکانمبر لگ گیا ہے،حافظ سعید ایف اے ٹی ایف کی بھینٹ چڑھے،وہ بے گناہ ہیں،عمران خان اہم ترین دورے پر امریکہ جا رہے ہیں ،پاکستان اور امریکہ کی ایک ایسے وقت میں ملاقات ہونے جا رہی ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا تعین ہو گا ۔

راولپنڈی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اگر امریکہ افغانستان سے نکلتا ہے تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہے بلکہ آئندہ امریکی الیکشن میں ٹرمپ بھی بہتر پوزیشن میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہمجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں ،ان لوگوں نے اپنے پیسے کے لیے فالودے والے ،چورن والے اور دھی بھلے والے کو استعمال کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا ،ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کردیا،شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہو گیا ہے ،وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہو گئے ہیں جبکہ مریم نواز نے بھی خود اپنے لئے کنواں کھودا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں ،اگر وہ اسلام کے لیے نکلیں تو سب ان کے ساتھ ہیں لیکن اگر اسلام آباد کے لیے سڑکوں پر آئے تو کوئی ان کا ساتھ نہیں دے گا ۔

متعلقہ خبریں