بہن کی نیکٹا میں تقرری کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

2019 ,جون 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کی جانب سے بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھے جانے والے خط پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سے فوری دستبردار ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔  زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی نیکٹا کی ڈائریکٹر تعینات ہونے پر کئی قسم کے سوالت جنم لے رہے تھے تاہم پی ٹی آئی کی وفاقی وزیر بھی اس پر دفاع میں میدان میں آ رہی تھیں۔

تاہم اب اس کے پیچھے چھپی تمام حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان نے زرتاج گل کو اپنی بہن کی تعیناتی کیلئے نیکٹا کو لکھے گئے خط سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے، یہ پاکستان تحریک انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے جس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے ، پی ٹی آئی میں کوئی بھی اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے ۔“

    متعلقہ خبریں