بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے، اب ہمیں اس چیز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، سابق وزیر خارجہ نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

2019 ,فروری 26



اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف کی ہے ،او آئی سی میں پہلی بار بھارت کو اعزازی مہمان کے طور پربلایا جا رہا ہے ،بھارتی وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی بنانا شرمندگی کی بات ہے ۔ خواجہ آصف نے او آئی سی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیدیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی دراندازی کی تفصیل دینا حکومت کا فرض ہے ،کشمیری عوام اورفوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا وقت ہے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ملکی اتحاد کی علامت بننا چاہئے ،سیاسی اختلافات کے باوجودہم سب ایک ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر سب کو بھارت کیخلاف متحد ہونا چاہئے ۔مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے مشترکہ اجلاس بلانے کی تائید کردی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ خورشیدشاہ کے مشترکہ اجلاس بالنے مطالبے کی حمایت کرتاہوں ۔آج شام 4 بجے پارلیمان کا مشترکہ بلانا چاہئے ۔ پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی دراندازی پرپاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے ،حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلائے ، پیغام دیا جائے کوئی پاکستانی جنگ نہیں چاہتا لیکن مسلط کی گئی توہم تیارہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی دراندازی پرپاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے ،حکومت پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلائے ،پیغام دیاجائے کوئی پاکستانی جنگ نہیں چاہتا لیکن مسلط کی گئی توہم تیارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو چاہیے بھارت کو باز رہنے کی تلقین کرے ،ان کا کہناتھا کہ بھارت کا پرنٹ میڈیا بھارتی اقدام پر سوال اٹھا رہا ہے۔ دوسری طرف ا پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر محاذجنگ پر جانے کیلئے تیارہوں، بھارت نے جنگ کی تونئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے ،بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ کی تونئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے ،بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔ سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیکا کہنا ہے کہ ناپاک حرکات پربھارت ہوش کے ناخن لے،بھارت پاکستان کونہ للکارے،پاکستانی افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے ،پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہ بھارت میں انتخابات بی جے پی کے سر پر منڈلا رہے ہیں ،بھارت انتخابات کی خاطر خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو کہتاہوں ہمیں مت للکارو، ہمیں بھارت کے مقاصداور عزائم کو سمجھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکمت عملی ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرے لیکن بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

متعلقہ خبریں