یوم پاکستان : 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔۔ شوبز کی کون کون سی شخصیات شامل ہیں ؟ جانیے

2019 ,مارچ 23



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے، 127 افراد میں 18غیر ملکی بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقسیم سول ایوارڈ کی تقریب ہوئی، ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف سمیت ایک سو ستائیس افراد کو سول ایوارڈ سے نوازا، وفاقی حکومت نے پہلے ہی ایک سو ستائیس ناموں کی فہرست جاری کردی ہے ، جن میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ، گلوکار سجاد علی ، عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف ، ریماخان ، مہوش حیات، شبیر جان، افتخار ٹھاکر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اور تاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں، کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی ہیرو نعیم کو بھی ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا، یاد رہے گزشتہ سال صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 141 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا تھا، ایوارڈ وصول کرنے والوں میں کئی بین الاقوامی شخصیات بھی شامل تھیں، جن میں کیوبا کے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو، جاپان کے کیمی ہایڈ، بوسنیا کے حارث سلاجیگ اور کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ شامل تھے، ادھر گورنر ہاؤس کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 15 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ گورنرہاؤس میں ہونے والی تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد اے سمیع، کلیم اللہ لاشاری، محمد احمد شاہ، سجاد علی، محمد بشیر فاروقی، اقبال علی لاکھانی اور محمد یونس ٹبہ کو ستارہ امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹرسروش حشمت لودھی، محمد شبیر جان، سیانی خاتون، تاج بلوچ اور صوفیہ یزدانی کو صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں