حملے کا بدلہ حملہ ۔۔۔۔ پاک فوج سے یہ مطالبہ کس نے کر دیا ؟ جانیے

2019 ,فروری 26



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی در اندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہیں ،عالمی برادری خطے کے امن کیلئے بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے کر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ائیر فورس کی آزاد کشمیر میں در اندازی کے خلاف اپنے رد عمل میں کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے قوم کو اعتماد میں لے اوراس پلیٹ فارم سے دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا واضح آگاہ کیا جائے ۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ بیٹھا ہے جس کا جواب دینا ناگزیر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور قوی یقین ہے کہ اگر پاکستان کی افواج نے بھارت کی حدود میں کارروائی کی تو طے شدہ ہدف کو حاصل کر کے واپس لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن نریندر مودی پر انتخابات کی وجہ سے جنگ کا جنون سوار ہے جس کا عالمی برادری کونوٹس لے کر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرنا چاہیے ۔ کستان پر حملے کی دھمکی کے بعد تاجر برادری نے شدید غصہ اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آج بھارتی اشیاء نذرآتش کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے تاجرآج ایم اے جناح روڈ پر بھارتی اشیاء کو نذر آتش کریں گے، بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت نہیں کریں گے جو مال مارکیٹوں میں موجود ہے ان اشیاء کو فروخت کرنے کے بجائے مارکیٹوں میں جلایا جائے گا، حکومت بھارتی اشیاء پر 400 ڈیوٹی کے نفاذ کا اعلان کرے تاجر رہنماؤں کا اظہار خیال۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آج بروز ہفتہ شام 4 بجے ایم اے جناح روڈ پر بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اشیاء کو نذر آتش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین شرجیل گوپلانی صدر انصار بیگ قادری ، احمد شمسی ، عاطف شیخ اور دیگر نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں سے کاروباری افراد کسی صورت میں خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ تاجر برادری کی جانب سے بھارت سے شدید نفرت کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ بھارت ایک طرف پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے تو دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے والوں کو ایک بار پھرمنہ کی کھانی پڑے گی ، کراچی کی تاجر برادری پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ پاکستا نی تاجر ایسے ملک کے ساتھ کبھی بھی اپنا کاروبار نہیں کرنا چاہیں گے جو ہمارے ملک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی بات کرتا ہے اور ہم پر حملے کرنے اور پانی بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں