”سب مرتے ہیں، تم کب۔۔۔“ ملالہ یوسف زئی نے ہاتھ میں ایسی چیز پکڑ کر تصویر بنوا لی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا،

2018 ,جنوری 20



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ خواتین کے حقوق کیلئے کافی سرگرم رہتی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم ’پیڈ مین‘ سے متعلق گفتگو کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا، یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس میں حیض سے متعلق حفظان صحت کا مسئلہ اجاگر کیا گیا ہے۔

ان کے اس دورہ کے دوران ملالہ یوسف زئی بھی وہاں موجود تھیں اور ٹوئنکل کھنہ کیساتھ بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا اور ان کیساتھ ملاقات کے دوران حیض کے حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق گفتگو کی۔ اس مقصد کیساتھ حمایت کے اظہار کیلئے انہوں نے ’سینیٹری پیڈ‘ اٹھا کر گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی بھڑک اٹھے اور ’سینیٹری پیڈز‘ کے ساتھ اس طرح تصویر بنانے پر ملالہ یوسف زئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا ”واقعی۔۔۔؟ بہت ہی قابل نفرت ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ صرف اور صرف بکواس ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”قابل شرم۔۔۔!!!“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”یہ کیا بکواس ہے“

ایک صارف نے لکھا ”یہ ایسی بکواس چیزوں کی حق دار ہے۔۔۔ اسی لائق ہے یہ“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”بہت ہی شرمناک ہے ملالہ۔۔۔ سب مرتے ہیں، تم کب مرو گی“

ایک اور صارف نے لکھا ”ہمیشہ کی طرح۔۔۔ شیطان کی داسیاں“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”مستقبل کی ڈمی سیاستدان۔۔۔ پرائیویسی تو اب کہیں بھی نہیں رہی! یہ ہمیں کہاں لے جا رہے ہیں۔۔۔“

بسمہ محمود نے لکھا ” ملالہ کے ’پیڈ‘ پکڑنے پر زیادہ ہنگامہ برپا ہو ا ہے بہ نسبت طالبان ک اس کے سر پر بندوق رکھنے اور گولی چلانے سے“

حمائمہ ملک نے لکھا ”ملالہ یوسف زئی تعلیم کیلئے کیا کمال کی کوشش کر رہی ہے“

View image on Twitter

حنزلا نامی صارف نے لکھا ” تم نے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اگر تم واقعی اپنے ملک کیساتھ مخلص ہو تو پاکستان آﺅ اور ہمارے اقدار، فلموں اور تعلیم کا پرچار کرو۔ ہمارے پاکستان میں بھی بہت بڑی یونیورسٹیز ہیں۔ بہادر بنو اور ہمارا سامنا کرو“

متعلقہ خبریں