اصل کہانی سامنے آگئی ، مودی امن کی باتیں کیوں کرنا شروع ہوگیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

2019 ,مارچ 23



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ جے ایف17 تھنڈر نے کشتوں کے پشتے لگادیئے ہیں،اب جے ایف 17 تھنڈرکی وجہ سے ہی مودی کا لہجہ بدل گیا جو اب امن کی باتیں کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈرنے ہماری فوجی طاقت میں بہت زیادہ اضافہ کردیا تھا ، جنگ کے امتحان میں یہ طیار پورا اتراہے ، اس سے قبل یہ جہاز دوسرے جہازوں جیسا ایک جہاز ہی سمجھا جاتا تھا لیکن امتحان کے وقت میں جے ایف17 تھنڈر نے کشتوں کے پشتے لگادیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17کی وجہ سے ہی مودی کا لہجہ بدل گیاہے جو اب امن کی باتیں کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں