آصف زرداری نے ٹھیک کہا تھا کہ مریم نواز پر یقین نہ کرنا یہ تمہیں ڈسے گی ۔۔۔۔۔ اپنا کام نکلوا کر مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے پاؤں پر کیا کلہاڑی چلا دی؟ جانیے

2019 ,جولائی 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو بھی گمراہ کیا اور حقائق سامنے لانے کی بجائے ابو بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا۔پیپلز پارٹی نے مریم نواز سے کہا کہ آصف زرداری نے ٹھیک کہا تھا کہ آپ ہمیشہ ڈستی ہیں۔جب آپکو کام پڑتا ہے تو آپ پاؤں پڑ جاتی ہیں۔عارف حمید نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان فاصلے پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر کتنا اتفاق رہے گا اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ویسے بھی مریم نواز اور شہباز شریف دو مختلف سمتوں میں چل رہے ہیں۔مریم نواز جلسہ کرنے بلوچستان پہنچ گئیں جب کہ شہباز شریف نے کہیں اور جلسہ کیا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو اچانک غصہ آ جاتا ہے۔واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفاد کے لیے حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد مریم نوازنے بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹویٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کومریم کی ناراضگی سے آگاہ کر دیا گیا ۔بلاول بھٹو کی جانب سے دورہ امریکہ کے موقع پر عمران خان کی غیر مشروط حمایت کے ٹویٹ پر مریم نواز سمیت ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے نہ صرف ناراضگی کا اظہار کیا بلکہ اسے اپوزیشن کے اندر دراڑ ڈالنے کا سبب بھی قرار دیا ۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پاکستانپیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے عمران خان کے حوالے سے ٹویٹ کے بعدن لیگ کے چند اہم رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹوکے قریبی ساتھیوں کو پیغام دیا کہ بلاول بھٹو کو اس موقع پر یہ ٹویٹ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔اس ٹویٹ کی وجہ سے اپوزیشن کے اندر اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہم میں سے اگر کوئی عمران خان کے اس دورہ کے حوالے سے تعریف اور حمایت کرتا ہے تو اس سے حکومت کو تقویت اور اپوزیشن کو نقصان پہنچتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک اہم لیگی رہنما نے تو پیپلزپارٹی کی ایک اہم شخصیت کو یہاں تک کہہ دیا کہ کہیں آپ لوگوں کے معاملات تو طے نہیں ہو گئے اور بلاول کہیں اسی لئے امریکہ تو نہیں گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں