2018 ,نومبر 17
ارجنٹینا(ویب ڈیسک) ارجینٹائن کی ایک سال قبل اچانک گم ہو جانے والی آبدوز کو ڈھونڈ لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کی آب دوز سین جوان کا نیوی کے ساتھ رابطہ گزشتہ سال 15 نومبر کو منتقطہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کی گئی لیکن کامیابی
نہ مل سکی تاہم اب ایک سال کے بعد اس کا ملبہ مل گیا ہے۔ اس آبدوز میں عملے کے 44 افراد سوار تھے جو کہ ایٹلینٹک اوشن مین اچانک غائب ہو گئی تھی۔ ارجنٹائن کی آبدوز کا سمندر میں 2600 فٹ گہرائی میں سراغ لگایا گیا ہے۔ اسے امریکہ کی معروف کمپنی اوشن انفینیٹی نے شب و روز محنت کے بعد تلاش کیا ہے۔ سب میرین کی گمشدگی کے باعث ارجنٹائن کے اعلیٰ افسر کو اپنی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ جس وقت یہ آبدوز لاپتا ہوئی یہ ارجنٹائن کے ساحل سے 450 کلومیٹر دوری پر تھی ۔ ارجنٹائن کی حکومت کی جانب سے پہلے ہی آبدوز میں سوار تمام عملے کی موت کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ سب میرین کے ایک افسر کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا بیٹا زندہ ہے ۔ یہ بڑی پیش رفت اس وقت ہوئی جب آبدوز کے گم ہو جانے کے ایک سال بعد اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ بحریہ کے ترجمان روڈولفو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نئے سرے سے تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور خدا کا شکر ہے کہ ہم کامیاب ہوئے۔