پریا پرکاش نے جھانوی اور سارہ کو راستے سے ہٹادیا؟

2018 ,مارچ 12



سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گزشتہ ماہ فروری میں اپنی پہلی ملایلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کے کچھ مناظر وائرل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں اسٹار بن جانے والی لڑکی پریا پرکاش وریئر نے سیف علی خان اور سری دیوی کی بیٹیوں کو اپنے راستے سے ہٹادیا۔خیال رہے کہ پریا پرکاش وریئر کی گزشتہ ماہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے سمیت ان کے ساتھ آنکھوں ہی آنکھوں میں شرارتیں کرتی نظر آئی تھیں۔یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش ایک ہی دن میں عام لڑکی سے اسٹار بن گئی تھی، ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر ان کے 6 لاکھ 30 ہزار فالوؤر بنے تھے۔ان کی اسی گانے کو تین دن میں تین کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا تھا۔اسٹار بن جانے کے بعد پر پرکاش وریئر کے نہ صرف بھارتی بلکہ عالمی میڈیا میں بھی چرچے تھے۔ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی فلم ساز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے اور اب پریا پرکاش کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں آنے والی ایکشن کامیڈی بولی وڈ فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں