فحش اداکارہ کی جانب سے شرمناک مناظر عکس بند کروانے سے انکار کے بعد کیا ہوا کہ چند روز بعد ہی مردہ پائی گئی؟

2017 ,دسمبر 7



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): فحش فلموں کی اداکارہ اوگسٹ ایمز نے گزشتہ روز خودکشی کر لی، جس کی ایسی وجہ سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ امریکی معاشرے کی بے راہ روی کی انتہاءپر کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ 23سالہ آگسٹ ایمز کی لاش سدرن کیلیفورنیا میں واقع اس کے گھر سے برآمد ہوئی جو وینچورا کاﺅنٹی کے ہسپتال لائی گئی جہاں میڈیکل ایگزامینر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی تاہم ڈاکٹر کی طرف سے تاحال سرکاری طور پر موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ایمز کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ”اداکارہ ان دنوں شدید ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ کا شکار تھی اور اس نے خود کو گھر میں مقید کر رکھا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر فحش فلموں کے ایک ایسے اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جو ہم جنس پرست فحش فلموں میں کام کر چکا تھا۔ اس پر ٹوئٹر صارفین کی طرف سے اداکارہ پر اس قدر تنقید کی گئی اورلوگوں نے ہم جنس پرستی کے خلاف بولنے پر اداکارہ کو اس قدر برابھلا کہا کہ وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور خود کو گھر میں بند کر لیا اورلگتا ہے اس نے لوگوں کے مردم بیزاری کے طعنوں سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے۔“

متعلقہ خبریں