حاملہ خاتون نے اپنے شوہر کو ایک اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا،  پھر اس مرد کیساتھ کیا ہوا؟ جانئیے اس خبر میں

2018 ,جون 9



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ میں ایک حاملہ خاتون نے اپنے شوہر کو ایک غیر عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اوراس کے بعد جو کچھ اس مرد کیساتھ ہوا اگر کوئی بھی مرد دیکھے گا تو خوفزدہ رہ جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایمیلڈا نامی اس خاتون کو شک تھا کہ جب سے وہ حاملہ ہوئی ہے اس کے شوہر کا اس کے ساتھ رویہ تبدیل ہو گیا ہے۔

اس پر ایمیلڈا نے بے وفا مردوخواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کی ویڈیوز بنانے والے یوٹیوب چینل ’ٹو کیچ اے چیٹر‘ کی ٹیم سے رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ٹیم نے جب ایمیلڈا کے شوہر کا پیچھا کیا تو انکشاف ہوا کہ واقعی اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔

انہوں نے اس کی ویڈیوز بنائیں اور ایمیلڈا کو دے دیں۔ ایمیلڈا نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی ہے جس پر وہ اسے اگلے ہوٹل میں لے گئے جہاں ایمیلڈا کا شوہر اپنی محبوبہ کے ساتھ موجود تھا، تاہم ابھی ایمیلڈا اور ٹیم کا ایک رکن ہوٹل کے دروازے پر ہی پہنچے تھے کہ اندر سے ایمیلڈا کا شوہر اس عورت کے ساتھ باہر نکل آیا، اس نے اس عورت کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور باہر نکل کر اپنا اپنا راستہ لینے سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا۔ یہ سب کچھ ایمیلڈا کچھ فاصلے پر کھڑی دیکھ رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی وہ اپنے شوہر پر بول پڑی، جس پر وہ بوکھلا گیا اور وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔

اس واقعے کی ویڈیو ’ٹوکیچ اے چیٹر‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے چند گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ رہے ہیں اور حاملہ بیوی کو دھوکہ دینے پر اکثر صارفین اس بے وفا شوہر کو سخت کڑوی کسیلی سنا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں