کیا آپ نے بلاول بھٹو سے ’ لفافہ ‘ وصول کیا تھا؟ طالب علم کا سوال ، حامد میر کے جواب نے پروگرام میں شریک افراد کو ہکا بکا کر دیا

2019 ,مئی 6



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سینئر صحافی حامد میرکو لفافہ دینے کے حقائق سامنے آگئے، اینکرپرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے حامد میر کو صرف سندھی اجرک پیش کی، لیکن سوشل میڈیا پر چند ہی منٹ میں تصویر کو فوٹوشاپ کردیا گیا،ایک تصویر میں لفافہ حامد میر اوردوسری میں بلاول کی جیب میں دکھا دیا گیا۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کر رہے تھے ۔انہوں نے ایک سوال ”کیا وجہ ہے کہ حکومت میڈیا اور میڈیا حکومت سے خائف ہے“ کے جواب میں اینکرپرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند روز پہلے کا واقعہ ہے کہ حامد میر سامنے بیٹھے ہیں، حامد میر کی بلاول بھٹو کے ساتھ ایک تصویرشائع ہوئی جس میں حامد میر کو بلاول بھٹو نے اجرک پیش کیا۔ اس کا ایک پورا واقعہ ہے کہ بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ میں جو دفتر ملا ، وہاں انہوں نے حامد میر کو اجرک پیش کی۔لیکن چند ہی منٹ کے اندر تصویر کو فوٹوشاپ کردیا گیا، جس کے بعد ایک لفافہ حامد میر اور ایک لفافہ بلاول بھٹو کی جیب میں دکھا دیا گیا۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آصف زرداری اپوزیشن میں تھے تو نوازشریف کا انٹرویو کیا تو زرداری صاحب کہتے کہ بڑی دوستی ہے نوازشریف کے ساتھ، اسی طرح نوازشریف کہتے کہ بڑی دوستی ہے زرداری کے ساتھ، عمران خان کے پاس جاتے تو کہتے آصف زرداری کے بڑے انٹرویو کرتے ہو، صحافیوں کو ہر طرح کی شخصیات سے ملنا پڑتا ہے۔یہ سوال اس لیے اچھا کہ یہ 2019ء میں کیا گیا ہے۔ 2019ء میں پاکستان میں صرف ایک جماعت کی حکومت ہے۔لوگوں کو سوشل میڈیا اور عام میڈیا کو دیکھ کرلگتا ہے کہ بڑا نتشار ہے، یہی صورتحال 2017ء میں تھی جب ن لیگ کی حکومت نے ایک ایگزیکٹو آرڈر سے تمام ٹی وی چینلز کو بند کردیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں زبردست کمی ، سونا بھی بہت سستا ہو گیا ۔۔۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں کمی کا تسلسل جاری ہے،ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.50روپے سے گھٹ کرکر141.30روپے اورقیمت فروخت142.00روپے سے گھٹ کر141.80روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت میں 25پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے گھٹ کر157.25روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر159.05روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.00روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت185.80روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی، فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں خرید10پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے گھٹ کر37.40روپے اورقیمت فروخت37.85روپے سے گھٹ کر37.70روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے گھٹ کر38.50روپے اورقیمت فروخت38.85روپے سے گھٹ کر38.80روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا

متعلقہ خبریں