واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی انوکھی تقریب ، اچانک ایسے نعرے لگ اٹھے کہ دشمن پر لرزا طاری ہوگیا

2019 ,مارچ 23



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد ، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، فضاءدشمن کا دل دہلا دینے والے نعروں سے گونج اٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، رینجرز کے شیر دل جوانوں نے جب پرچم اتارا تو فضاءپاکستان کے زندہ با د کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ اس دوران پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی فضاءمیں گونجتے رہے ۔ پرچم اتارنے سے قبل رینجرزکے سپیشل دستے کی جانب سے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر بینڈ کی جانب سے سرانجام دی گئی شاندار پرفارمنس نے تقریب کے شرکاءکونہال کردیا ۔

متعلقہ خبریں