اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جولائی 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ ہماری بات لاپتہ افراد پر اٹکی ہوئی ہے ، حکومت نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ بجٹ کے بعد لوگ ملنا شروع ہوجائیں گے۔

جو بجٹ کے بعد ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے اخیرمینگل نے کہابلوچستان کی روایت بن گئی ہے کہ ہم صوبے میں اپوزیشن میں ہیں اور وفاق میں حکومت کے ساتھ ہیں ، یہ بلوچستان کی روایت بن چکی ہے ، ہماری پارٹی نے حکومت کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا ، اس کے تحت حکومت کوایک سال کی مدت دی تھی ، یہ معاملات حل نہیں ہورہے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ کمیٹی نہیں بنی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے حکومت کا ساتھ دیاہے تو بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے دیا ہے اور اپوزیشن کے ساتھ چلے ہیں تو حق کے لئے چلے ہیں۔ ابھی ہمیں اپنے مطالبات میں پوری کامیابی نہیں ہوئی ہے ، ہماری بات لاپتہ افراد پر اٹکی ہوئی ہے ، حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ بجٹ کے بعد لوگ ملنا شروع ہوجائیں گے جو بجٹ کے بعد ملنا شروع ہوگئے ہیں ، اگر چہ یہ زیادہ نہیں ہیں لیکن کچھ حد تک ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    متعلقہ خبریں