خواتین کاعالمی دن ،وزیر اعظم عمران خان نے فاطمہ جناح کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے زبردست پیغام دے دیا

2019 ,مارچ 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو تحریک آزادی کے دوران ہر قسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے اور خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے ہیں، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً50 فیصد ہیں اورپاکستانی خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت اور معاشرے کی اولین ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی اورتحریک انصاف کی حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطرحق احسن ادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع دیں گے اورانہیں بااختیار بنائینگے۔ پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بسنے والی خواتین کو معاشرتی اور معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔

View image on Twitter

متعلقہ خبریں