اسمارٹ فون استعمال کرنے سے زندگی کیسے آسان ہوسکتی ہے؟ جان کر آپ بھی اسمارٹ فون کا استعمال شروع کر دیں گے

2018 ,مارچ 2



لاہور (منیٹرنگ ڈیسک): آج سے دس سال پہلے تک سمارٹ فون کا کوئی خاص تصور نہیں تھا۔ موبائل فونز تو تھے لیکن وہ تمام فیچرز موجود نہیں تھے جو آج کل کے سمارٹ فونزمیں موجود ہیں۔ ان فیچرز سے موڈرن طرز زندگی کو بہت ترویج ملی اور یہ ایک ایسا آلہ ثابت ہوا جس سے لوگوں کی طرز زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔سمارٹ فونز نے بہت ساری چیزوں کو اپنے اندر سمولیا ہے اور ان تمام چیزوں کا استعمال روزمرہ زندگی سے ختم کردیا جن کو الگ الگ جگہ سے اٹھا کر استعمال کرنا پڑتا تھا جس کی ایک الگ قیمت بھی ہوتی تھی۔ سمارٹ فونز نے یہ تصوربھی بدل دیا ہے کہ فون ہوتا کیا ہے اور اب وہ صرف کال کرنے والی سادہ ڈیوائس نہیں، درحقیقت ایک سمارٹ فون ہے جو بہت سارے مقاصد کے لئے استعمال ہونے والا صرف ایک ڈیوائس ہے جسے ہم اپنی زندگیوں کو سمت دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں