صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا

2018 ,جولائی 27



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج (جمعے کو) ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز آج (جمعے) شب10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، پاکستان بھر میں چاند گرہن دکھائی دے گاجبکہ یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا، سائوتھ امریکا، پیسفک، انڈین اوشین، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا میں بھی دکھائی دے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ہفتہ 28 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر چاند جزوی گرہن کی زد میں ہو گا جبکہ رات ایک بج کر22 منٹ پر مکمل اور انتہائی نمایاں چاند گرہن ہو گا، 21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا اختتام صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہو گا، چاند گرہن کا شروعات سے اختتام تک دورانیہ 103 منٹ پرمحیط ہوگا، چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ6گھنٹے ایک منٹ کے لگ بھگ ہو گا۔

متعلقہ خبریں