2018 ,دسمبر 2
بیجنگ(مانیٹرنگ رپورٹ) قرض دینے والی کمپنیاں ضمانت کے طور پر اثاثہ جات کے کاغذات اور دیگر اشیاءاپنے پاس رکھتی ہیں لیکن چین میں کچھ ایسی کمپنیاں ہیں جو اپنے صارفین سے قرض کی ضمانت کے طور پر ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز لیتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس قبیح طریقے سے قرض حاصل کرنے کے عمل کو ’نیکڈ لون سروسز‘ (Naked loan services)کا نام دیا گیا ہے جو چین میں تیزی سے رجحان پا رہی ہے۔ یہ ای کامرس کی کمپنیاں ہیں جو چین میں بہت مقبول ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ آن لائن سود خوروں کمپنیاں گاہکوں کو دھمکی دیتی ہیں کہ اگر انہوں نے قرض بروقت واپس نہیں کیا تو ان کی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دی جائیں گی۔ 2016ءمیں 161سے زائد لڑکیاں ان میں سے ایک کمپنی کو قرض واپس کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں جس پر ان کی قابل اعتراض کمپنی نے لیک کر دی تھیں، جن میں ان کے آئی ڈی کارڈ کی کاپی بھی شامل تھی۔ ان لڑکیوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 19سے 23سال کے درمیان تھی۔ یہ واقعہ منظرعام پر آنے پر چائنہ یوتھ ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہ کمپنیاں لڑکیوں کو قرض معاف کرانے کے لیے جنسی تعلق استوار کرنے کی پیشکش بھی کرتی ہیں اور اکثر لڑکیاں اس پیشکش کو قبول کر لیتی ہیں، جو نہیں کرتیں ان کا ڈیٹا لیک کر دیا جاتا ہے۔