خواجہ آصف نے اپنی توپوں کا رُخ شاہ محمود قریشی کی طرف کر لیا، جہانگیر ترین کا طعنہ دیتے ہوئے انتہائی متنازعہ بات کہہ ڈالی

2019 ,مئی 6



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آپ جہانگیر ترین کا تو کچھ کر نہیں سکے جن کی نااہلی پہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کا جہانگیر ترین کے ساتھ اختلافات کو سامنے رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی پہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے لیکن وہ آج بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر بنانے پر تکلیف ہے حالانکہ انکی سزا معطل ہو چکی ہے لیکن جہانگیرترین عمران خان کے ساتھ بیٹھے تھے حالانکہ نااہلی پہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔انہوں نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ’ نواز شریف 8سال تک آپ کے لیڈر رہے، قریشی صاحب کوئی ۔۔۔ہوتی ہے اور کوئی ۔۔۔ہوتی ہے‘۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سے پہلے بیان دیا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو کسی سیاسی جماعت کا نائب صدر کیسے بنایا جا سکتا ہے جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ کہ قریشی صاحب آپ جہانگیر ترین کا تو کچھ کر نہیں سکے جن کی نااہلی پہ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے لیکن مریم نواز کے بارے مین تکلیف ہو رہی ہے۔


 

متعلقہ خبریں