ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان کو پسند کرتی

2018 ,فروری 25



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، کوشش ہوتی عمران خان جیسی کرکٹر بنوں، امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی اور میری کوشش ہوتی کہ میں عمران خان جیسی کرکٹر بنوں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آو¿ٹ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کرکٹ اور فٹبال کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کرنے بارے انہوں نے کہاکہ اس کےلئے ضروری ہے کہ پہلے قوم اپنے اندر اپنے ملک کا اچھا ثاثر پیدا کرے، اسی طرح سے ہم دنیا کے سامنے ملک کا اچھا تاثر پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔

متعلقہ خبریں