رنویر سنگھ نے زخمی مداحوں سے معافی مانگ لی

2019 ,فروری 6



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کچھ روز ایک تقریب کے دوران جذباتی ہوکر مداحوں پر چھلانگ لگادی تھی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے زخمیوں سے معافی مانگ لی۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے چند روز قبل ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی، وہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا گاناگا یا اور نا صرف یہ بلکہ دوران تقریب وہ اتنے جذباتی ہوگئے کہ انہوں نے ہجوم پر چھلانگ لگا دی تھی۔رنویر سنگھ کے اس اقدام کی وجہ سے کئی مداح زخمی ہوگئے، انہوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا بہتر سمجھا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ اداکار کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں