پلوامہ حملے اور ہلاکتوں پر سوالیہ نشان :ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی ماں نے ایسا سوال پوچھ لیا جسکا جواب مودی اور اسکی کابینہ سمیت کسی بھارتی کے پاس نہیں ہو گا

2019 ,فروری 28



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پلوامہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی ماں کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی جھوٹی ہے ۔ بھارتی فوجی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں صرف میرا نہیں بلکہ کئی ماؤں کےبیٹے ہلاک ہوئے ۔اور بھارتی فضائیہ نے کو کاروائی کی ہے اس سے ہم بلکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔کیونکہ اس حملے میں کسی ایک بھی شخص کی لاش نہیں دکھائی گئی۔بھارتی فضائیہ خالی گھروں پر بم چھوڑ کر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی ماں کا مزید کہنا ہے کہ مجھے بیٹے کی موت کا بہت زیادہ غم ہے۔اور بھارتی فضائیہ نے حملہ تو کر دیا لیکن اس میں مارے جانے والے لوگوں سے متعلق کوئی خبر نہیں دی اس لیے میں اس سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔خاتون نے مطالبہ کیا گیا کہ جیسے ہمارے نوجونواں کی لاشیں دکھائی گئیں ایسے ان کی بھی لاشیں دکھائی جائیں۔ پلوامہ حملے میں تو حملہ آور کو بھارتی افواج میں گھستے ہوئے بھی دکھایا گیا لیکن بھارتی فضائیہ نے جو حملہ کیا اس میں تو کچھ بھی نہیں دکھایا گیا۔ جب کہ بھارتی عوام بھی اپنی حکومت سے سوال کر رہی ہے کہ بھارتی کی جانب سے جو اتنا بڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے آخر اس کی کوئی ویڈیو کیوں نہیں دکھائی جاتی کیا بھارت واقعی پاکستان کے درخت تباہ کر کے آ گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جب کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔ اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا۔ خیال رہے پاک فضائیہ نے گزشتہ روز بھارت کو سپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ان کا پائلٹ گرفتار کر لیا ہے تاہم اب بھارتی سیاستدان اور حکمران جماعت کے رہنما بی ایس یادیو جو کہ ریاست کرناٹک میں پارٹی کے چیف بھی ہیں ، نے غلطی سے سچ اگل دیا ہے ۔ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کی جانے والی ایئر سٹرائک سے مودی کو الیکشن میں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان کا کہناتھا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے ان کی پارٹی مئی میں ہونے والے انتخابات میں 28 میں سے 22 سیٹیں حاصل کر لے گی ۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ہوا بی جے پی کے حق میں ہوتی جارہی ہے ۔ پاکستان میں فضائی کارروائی سے الیکشن کے نتائج مودی کے حق میں آنے کا زیادہ امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں