چلو حساب برابر کر دو۔۔۔۔ پاکستانی فوج کو یہ مشورہ کس نے دے دیا؟ دل خوش کر دینےوالی خبر آ گئی

2019 ,فروری 26



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): آج صبح بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔تٖصیلات کے مطابق آج صبح کہ بھارتی طیارے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفرآباد سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر تین سے چار میل آزادجموں کشمیر کی حدود میں آئے تاہم پاک فضائی کی بروقت کاروائی نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔لیکن اس تمام صورتحال میں پاکستانی عوام مطمئن نظر نہیں آتی،آج صبح بھارتی فضائیہ کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پاکستانی عوام سوشلہ میڈیا پر سراپا احتجاج ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کو ان کی زبان میں ہی سبق سکھانا چاہئیے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش ہو کمزوری سمجھ لیا ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو ان کی زبان میں ہی سبق سکھایا جائے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے ہم ہندوستان کے علاقے میں برابر کی جوابی کاروائی چاہتے ہیں۔ائیر فورس رکھنے کا کیا مقصد ہے جب وہ اپنے علاقے کی حفاظت ہی نہیں کر سکتا،ایک صارف نے کہا کہ اصل سوال تو یہ ہے کہ وہ پاکستان میں داخل کیسے ہوئے؟ایک صارف نے کہا کہ بھارتی طیارے کو تباہ کرنا چاہئیے تھا،اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں وہاں وار کرنا چاہئیے جہاں انہیں زیادہ تکلیف ہو۔ایک صارف نے کہا کہ اب پاک فضائیہ کو کچھ سوچے سمجھے بغیر اسٹرائیک کرنی چاہئیے۔ایک صارف نے کہا جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ہم بھی بھارت سے بدلہ لینا چاہتے ہیں،ہمیں بھی بھارت کو تباہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں