’’ عمران خان جیسا لیڈر واقعی ہی صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ‘‘ وزیر اعظم پاکستان کا ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان ، بھارت سے کپتان کے لیے ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا عش عش کر اُٹھی

2019 ,فروری 28



نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایکسی لینٹ پرائم منسٹر ، مشہور مصنف اور صحافی سگاریگا گھوسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی تقریر ایک اسٹیٹسمین کی طرح تھی۔ بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایکسی لینٹ پرائم منسٹر ، مشہور مصنف اور صحافی سگاریگا گھوسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی تقریر ایک اسٹیٹسمین کی طرح تھی ، پروفیسراشوک سویم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایک لیڈر کا طرز عمل ایسا ہی ہوتا ہے، وہ نہیں جومودی  کا ہے، خوشی ہے پاکستان قیدی پائلٹ سےاچھا سلوک کررہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مودی کواحمقانہ شکست کا سامنا ہے ، فلم میکر رام سمبرامانیان نے کہا شکریہ عمران خان ، بھارت میں آپ نے کرکٹ کے دور سے زیادہ پرستار پیدا کرلی ے ، امید ہے نریندرمودی بھی جواب دے گا ، مصنفہ سنجکتا باسو نےٹویٹ کیا مسٹر مودی آپ نے کچھ حاصل نہیں کیا ، ہمارا پائلٹ قیدی بن گیا ، حکومت کے بقیہ دنوں میں قیدی پائلٹ کو واپس لاکر چانس لے سکتے ہیں۔ گذشتہ روز پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم عمران‌ خان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا ، جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحیت کی توجواب دین اہماری مجبوری ہوگی ، یہ کسی کواجازت نہیں کہ وکیل اورجج وہ خودبن جائے ، بھارت کواسی لیے کہا ہمیں اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرنا ہوگی ، کل اس لیے ایکشن نہیں لیا کہ ہمیں نقصان کا اندازہ نہیں تھا ، ہم ایکشن لے کربھارت کا نقصان کرسکتےتھے ، آج ہم نے جوابی کارروائی کی،کوئی جانی نقصان نہیں کیا، بھارت کوپیغام دیاکہ آپ دراندازی کرسکتےہیں توہم بھی کرسکتےہیں ، یاد رہے پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے 2 بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں