علی ظفر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

2019 ,جنوری 30



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):  بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ علی ظفر والدہ کے ہمراہ 22 جنوری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مختلف مقامات کی زیارت کی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی دعا کی۔ سعودی عرب میں زیارات پرعلی ظفر کی حاضری کے دوران مداح موبائل سے تصاویر بھی بناتے رہے، عمرے کی ادائیگی کے بعد علی ظفر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں