عمران خان بہترین لیڈر ، وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کرے گا، کبھی توڑنے کا نہیں کہے گا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کپل شرما شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیک، پاک اور پاکیزہ ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان بہترین لیڈر ہے، وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کرے گا، کبھی توڑنے کا نہیں کہے گا’۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ عمران خان پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے اور مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے۔