بریکنگ نیوز: عازمین حج کا سعودی عرب میں احتجاجی دھرنا ۔۔۔ اہم مطالبہ کر دیا

2019 ,اگست 2



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) احرام باندھے ہو ئے 190عازمین نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے میں خواتین عازمین اور بچے بھی شامل تھے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جا نے والے 190عازمین نے احرام باندھے ہو ئے کو بروقت ویزے اور پاسپورٹ کی فراہمی نہ کرنے پرپرائیویٹ ٹور آپریٹر ز کے خلاف


احتجاجی دھرنہ دیا جس کے باعثروڈ بلاک رہا جبکہ ایف آئی اے نے پرائیویٹ ٹور آپریٹر کو گرفتارکر لیا ہے تہکال میں پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے پشاور سمیت صوبے بھر کے عازمین حج نے شدید نعرہ بازی کی اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا190سے زائد عازمین نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹر نے انہیں بتایا تھا کہ جمعہ کے روز ان کی فلائٹ ہیں اور ہم گھر سے احرام میں نکلے تھے تاہم پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے دفتر میں جا کر معلوم ہوا کہ ابھی تک ہمارے پاسپورٹ پرویزے جاری نہیں کئے گئے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرنے ان سے لاکھوں روپے پہلے ہی وصول کئے ہیں اور اب ہمیں پرائیویٹ ٹور آپریٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی فلائٹ چھ اگست کو ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لہذا پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ایف آئی اے نے پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے دفتر پر چھا پہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ خبریں