انا اللہ وانا الیہ راجعو ن : پاکستان کے نامور موسیقار انتقال کر گئے

2019 ,مئی 28



فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے، نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کے روز موسیقار نیاز احمد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم منگل کی دوپہر کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔استاد نصرت فتح علی خان نے ان کا کمپوز کیا ہوا ملی گیت ’میرا ایمان پاکستان ‘ گایا جو بہت مقبول ہوا۔ان کے بچے بھی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ وسیم نیاز بھی میوزک کمپوز کرتے ہیں۔



دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کچھ روز قبل ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کر لی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کر کے خود پر گن کا فائر کر کے خودکشی کرلی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ حدود قصبہ مدد پور کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں