بھارتی فضائیہ پاگل ہوگئی ۔۔۔ غباروں کو پاکستانی جہاز سمجھ کر میزائل داغ دیا، پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

2019 ,مارچ 8



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اپنےپانچ جہازگنوانےکے بعداب غباروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان سے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحد کےاندرچلےگئےجس پربھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی جہازسمجھ کراپنےسخوئی30 طیارے فضاء میں بھیج دیےاوران طیاروں نے بھی اس غبارے کو پاکستانی جہاز سمجھ کر پہلےاس پرگولیاں برسائیں اورپھرہواسے ہوامیں مارکرنےوالامیزائل داغ دیا۔ جمعرات کی شب پاکستان سے چندگیس والےغبارےاڑتےہوئےبھارتی سرحدکےاندچلےگئےجس پربھارت کوگمان گزراکہ یہ پاکستانی طیاریہ ہےاوربھارت نےاپنےسخوئی30 جہازان غباروں کوگرانےکےلیےبھیج دیےاوربھارتی پائلٹ بھی نہیں جان پائےکہ وہ طیارہ نہیں غبارے ہیں اورغباروں پرگولیاں برساتےرہے، جب بھارتی فضائیہ گولیوں سےغباروں کونشانہ بنانےمیں ناکام رہی تو لاکھوں ڈالرکا فضاء سے فضاء میں مارکرنےوالامیزائل داغ دیا اس میزائل سےغبارےپھٹ گئےلیکن تب بھی بھارتی فضائیہ نےانہیں پاکستانی جہاز سمجھ کر ہی خوشی مناتےہوئےاپنی حکومت کو خبر دی کہ بھارت نےپاکستانی جہازمارگرایا ہےلیکن بعد میں انہیں معلوم ہواکہ وہ کوئی جہاز نہیں بلکہ25روپےوالےہیپی برتھ ڈےکےغبارے تھے جنہیں گرانےکےلیےبھارت نےہزاروں ڈالرکی گولیاں اور لاکھوں ڈالر کا میزائل ضائع کردیے۔بھارت میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پریہ خبرگردش کرتی رہی کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی طیارہ گرا دیا ہےلیکن بعد میں بھارت کو حزیمت کاسامناکرناپڑا۔ بھارت، پاکستانی طیارہ گرانےکی خواہش میں بہت زیادہ جنونی ہو چکا ہے، اس سے پہلے بھی خبر آئی تھی کہ بھارت نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی طرح پاکستان کاایک جہازگرادیں لیکن پاکستان فضائیہ کےقابل جوانوں نےبھارت کی اس خواہش کوخاک میں ملا دیا۔

متعلقہ خبریں