اداکارہ کا ایسا بیان جس نے سب کے ہوش اڑا دئیے

2017 ,دسمبر 29



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کے بعد بچوں کیکرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا ہر موضوع پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنے والی اداکارہ ہیں، ان کی حس مزاح بھی بہت اچھی ہے۔حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی شادی اور مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کیا، انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم’پدماوتی‘کے تنازعے اور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔جب ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کر کے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔پریانکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں اپنے برج کینسر کے مطابق تمام خوبیاں موجود ہیں، اس برج کے حامل افراد کو اپنے گھر سے بہت محبت ہوتی ہے، انہیں بچے بھی پسند ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بھی گھر اور بچے بے حد پسند ہیں اور وہ شادی صحیح وقت پر ہی کریں گی، لیکن شادی کرنے میں ایک رکاوٹ ہے کہ ’میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے‘۔’میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے‘۔

متعلقہ خبریں