نریندر مودی جنگی جنون میں اندھا ہوگیا ۔۔۔۔ پاکستانی فضائی خلاف ورزی کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا خوف میں مبتلا ہوگئی

2019 ,فروری 26



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پہلا بیان سامنے آگیا جس میں بھارتی وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ ’ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملک کی ترقی کیلئے کام کرنیوالے ہرشخص کو سیلوٹ کرتاہوں“۔ جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ کے طیارے گزشتہ رات پاکستانی حدود میں گھس آئے مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے حملے کو ناکام بنایا بلکہ پوری دنیا کو بھی بھارت کی اس جسارت کے بارے میں بتایا اور دم دبا کر بھاگتے بھارتی طیاروں کی جانب سے پے لوڈ گرائے جانے کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔ تاہم یہ سب بھی بھارتی وزیر اعظم کا غرور کم نہ کر سکا ، پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد بھارتی ویزر اعظم نریندرا مودی کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے ۔اراجھستان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرا مودی کاکہناتھاکہ ’میں آپ کے جوش اور بلند حوصلے کے پیچھے چھپی وجہ سمجھ سکتا ہوں،مودی نے اپنے ساتھ ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے بھی لگوائے اور کہاکہ 2014ءکی بات دہرانا چاہتاہوں ، سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش نہیں مٹنے دوں گا، میں دیش نہیں رکنے دوں گا، میں دیش نہیں جھکنے دوں گا، میراوچن ہے بھارت ماں کو، تیرا شیش نہیں جھکنے دوں گا“۔مودی نے کہاکہ میں ہرکسی کو یہ یقین دلاتاہوں کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔دوسری جانب افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارتی فنکار اور کرکٹرز پلوامہ واقعے کے بعد کی طرح اس نام نہاد ائیر سٹرائیک پر ڈینگیں مار رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ” لڑکے بہت ہی اچھا کھیلے۔۔۔“ اس کیساتھ ہی انہوں نے ”سدھر جاﺅ ورنہ سدھار دیں گے“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔وریندر سہواگ کی اس ٹویٹ سے ان کی ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ بھلے ہی پاکستانی کرکٹرز کیساتھ دوستیاں رکھتے ہیں مگر پاکستان دشمنی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور ان کے غبارے میں ہوا کا عالم یہ ہے کہ اپنی فضائیہ کی ناکامی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں