شاہ رخ خان نے عامر اور سلمان سے تعلقات پر حیران کن انکشاف کر دیا۔۔۔ناقابل یقین خبر آگئی

2018 ,دسمبر 24



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بولی وڈ میں خانز کو نہ صرف ٹرینڈ سیٹر بلکہ انہیں انڈسٹری کے سب سے زیادہ بااثر اداکار بھی مانا جاتا ہے۔اگرچہ سلمان خان اور شاہ رخ خان چند ایک فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، تاہم تینوں خانز کو ایک ساتھ کسی اہم کردار میں ایک ہی فلم میں نہیں دیکھا گیا۔ یہ خیال کیا جاتا رہا ہے کہ تینوں خانز کے آپس میں تعلقات بہت ہی اچھے نہیں ہیں، کیوں کہ اتفاق سے تینوں کو ایک دوسرے کی اداکاری اور اہمیت پر زیادہ بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا جاتا۔شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ میں جہاں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کو مختصر طور پر دکھایا گیا، وہیں سلمان خان اور کاجول جیسی اداکارائیں بھی اس میں نظر آئیں اور خود شاہ رخ خان ایک جگہ پر بولی وڈ میں تینوں خانز کا ذکر کرتے نظر آئے۔تاہم ان تینوں کے آپس میں کیا تعلقات ہیں، وہ ایک دوسرے کے لیے کیا جذبات رکھتے ہیں اور ایک دوسری کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، اس حوالے سے تینوں خانز کے مداح ہر وقت جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔اور اب شاہ رخ خان نے سلمان خان اور عامر خان سے جان پہچان کے 25 سال بعد بتایا ہے کہ ان تینوں کے تعلقات کس سطح پر اور کس طرح کے ہیں۔ڈی این اے انڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم تینوں ایک دوسرے کو گزشتہ 25 سال سے جانتے ہیں اور ہمیں کامیاب سمجھا جاتا ہے، تاہم ہم تینوں سمجھتے اور محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ شاہ رخ خان کے مطابق بعض مرتبہ ہم رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں، اس دوران ہم خوب مزے کرنے سمیت ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ شرارتیں کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تینوں ایک دوسرے کے مسائل، دکھوں اور خوشیوں کو محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم تینوں کا دکھ ایک دوسرے کا دکھ اور خوشی ایک دوسرے کی خوشی ہے۔بولی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان اور عامر خان کی بہت عزت کرتے ہیں۔انہوں نے عامر خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر لوگوں کو کہتے پھرتے ہیں کہ اگر ہم تینوں کو کوئی عام شخص مزے کرتے ہوئے دیکھ لے تو یہ کہتا ہے کہ تینوں اسٹارز نہیں لگ رہے۔شاہ رخ خان نے دونوں خانز اور اپنے تعلقات اور کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیا کہ آج تک انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے کام سے متعلق بات نہیں کی۔شاہ رخ خان کے مطابق اگرچہ وہ بہترین دوست ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ ہر طرح کی مذاق بھی کرتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ اور خوشیوں میں شریک بھی ہوتے ہیں، تاہم آج تک انہوں نے ایک دوسرے سے اپنے کام سے متعلق بات نہیں کی اور ایک دوسرے کے اس حوالے سے زیادہ مشورے نہیں دیے۔

متعلقہ خبریں