ان لوگوں کی چیخیں مجھے وزیر اعظم ہاؤس تک آنی چاہیئے ‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے اب تک کا سب سے خوفناک حکم جاری کر دیا

2019 ,مارچ 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عمران یعقوب نے بتایا کہ ہمارے واقفان حال نے ہمیں وزیراعظم ہاؤس کی کہانی سنائی ہے۔ اور ایف بی آر اس میں ملوث ہے۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے زیادہ اس وقت عمران خان کو جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ معیشت ہے۔وزیراعظم عمران خان معاشی صورتحال سے اس قدر پریشان ہیں کہ اُن کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں۔ واقفان حال کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لوگوں کو وزیراعظم ہاؤس طلب کای جہاں ایک میٹنگ کی گئی۔ اس اجلاس کی صدارت خود وزیراعظم عمران خان نے کی۔پہلے منی ایکسچینج ڈیلرز اور کرنسی ڈیلرز کے لیے ٹف ٹائم رکھا گیا تھا اور انہیں کہاگیا تھا کہ جو لوگ آپ سے ڈالرز زیادہ خرید رہے ہیں اُن کے بارے میں ہمیں بتائیں۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اس اجلاس میں کہا کہ مجھے کرپٹ لوگوں بالخصوص بزنس مین کی چیخیں وزیراعظم ہاؤس میں آنی چاہئیں۔ اگر کرپٹ کاروباری حضرات کی چیخیں مجھے وزیراعظم ہاؤس میں سنائی نہ دیں تو میں یہی سمجھوں گا کہ ایف بی آر کوئی کام نہیں کررہا۔ جس کے بعد ایف بی آر نے سونے کے ڈیلرز اور سونے کا کاروبار کرنے والے تمام افراد سے بھی رابطہ کیا ہے۔اُن تمام افراد کو غیر سرکاری طور پر یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو بندہ بھی آپ سے اس وقت زیادہ سونا خریدے تو آپ نے اُس کو کچھ نہیں کہنا لیکن اُس شخص کی ہمیں فوری اطلاع دینی ہے ۔ اس کے علاوہ ایف بی آر اُن لوگوں پر نظر رکھنے کو بھی تیار ہے جو سونا لے کر گھر میں رکھیں گے تاکہ اُن پر بھی ہاتھ ڈالا جا سکے اور اُن کو بھی پکڑا جا سکے۔

متعلقہ خبریں