میجر جنرل آصف غفور بھی’ چاچا نور دین ‘ کے مداح نکلے ۔۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کپتان چپل بنانے والے سے سر عام ایسا سوال پوچھ لیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

2019 ,مئی 28



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے لیے پشاوری چپل بنا کر لانے والے اور پھر کپتان چپل کے لیے مشہور ہو جانے والے چچا نوردین کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی ہے۔ میجرجنرل آصف غفور بھی چچا نوردین کے مداح نکلے ہیں۔ چچا نور دین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتایا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو کے دور سے جوتے بنا رہے ہیں جس پر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹوکے لیے بھی چپل بنائی ہو گی۔
چاچا نور دین ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ :



یاد رہے کہ چچا نور دین وزیراعظم عمران خان کے لیے پشاوری چپل بناتے ہیں اور وہ چپل اب کپتان چپل کے نام سے مشہور ہو چکی ہے۔بابا نور نے کہا ہے کہ ان کے پاس سانپ کی کھال ہے جس سے اب وہعمران خان کے لیے ان کی پسندیدہ پشاوری چپل بنائیں گے۔اس سے پہلے بابا نور نے کہا کہ وہ عمران خان کے کھلاڑی ہیں اور وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں انہوں عمران خان کے لیے ان کی پسندیدہ کئی پشاوری چپلیں بنائی ہیں انہوں نے اعلان کیاتھا کہ وہ سانپ کی کھال سے پشاوری چپل بنا کر عمران خان کو پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ بابا نور اس سے پہلے عمران خان کے لیے پشاوری چپلیں بناتے رہے ہیں، انکی بنائی ہوئی ہی ایک چپل کو سوشل میڈیا پر کپتان چپل کا نام دی گئی تھی جو پھر ہر جگہ کپتان چپل کے نام سے مشہور ہو گئی اور عمران خان سے محبت کرنے والے بہت سے لوگوں نے یہ چپل بنوائی اور اب ہر بڑے برینڈ پر کپتان چپل بک رہی ہے۔یہ چپل ہاتھ سے بنائی جاتی ہے اور اصلی کھال سے بنی ہوتی ہے اب بابا نور عمران خان کے لیے سانپ کی کھال کی چپل بنا نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں