بریکنگ نیوز:ہمسایہ ملک میں 8 بم دھماکے ۔۔۔ کتنے ہزار افراد نشانہ بن گئے؟ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی اطلاعات موصول

2019 ,اپریل 21



کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا کے شہر کولمبو میں مزید 2 دھماکے ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یاد رہے کہ آج ایسٹر کے موقعہ پر کولمبو میں 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں مجموعی طور پے 6 دھماکے ہوئے تھے جن میں 200 کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اتور کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوائے تھے۔ تفصیلات کیمطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائیبرادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں150سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 250سے زائد افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کوچیکا ڈے ، سینٹ سبسٹن اور بیتیوکولا چرچز میں دھماکے ہوئے ہیں اور شانگر ی اور سینمئین گراؤنڈ ہوٹلزمیں دھماکے ہوئے ہیں۔اب مزید 2 دھماکے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پہ دھماکوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے ۔ ملک کے وزیر داخلہ کا شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان دورہ کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو روزکی مصروفیت کے بعد ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے تاہم اس موقع پر انہوں نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کی سخت مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، میری ہمدردی ہمارے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔یاد رہے کہ آج صبح ایسٹر کی تقریبات جاری تھیں ۔

متعلقہ خبریں