خادم رضوی کی مشکلات کم نہ ہوسکی۔۔۔ رہائی کے بعد دوبارہ طلب کرلیا گیا، مگر کس جُرم میں؟ تازہ ترین اطلاعات

2019 ,مئی 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی تحقیقات ،سکروٹنی کمیٹی نے امیر تحریک لبیک خادم رضوی کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو (آج) منگل کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ خادم رضوی ذاتی حیثیت یا انکا نمائندہ کل سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر سکروٹنی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان کے پارٹی فنڈنگ ذرائع کی تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب جمعیت علمااسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اس ظالمانہ رویے کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ جمعیت علمااسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اس ظالمانہ رویے کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا سمیع الحق کو دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا ،دوسری جانب علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا ۔

متعلقہ خبریں