یا اللہ رحم ! کراچی میں قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

2019 ,اپریل 28



کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی والے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، چھٹی کے روز شہر کی سڑکوں پر سناٹارہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، ادھر ممکنہ ہیٹ ویو کے باعث تمام میڈیکل اسٹیشنز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ اگلے ہفتے سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شہر قائد میں گرمی سے ہائے ہائے، شہری بھی گھروں سے نہ نکلنے پائے،پارکس اور سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے اور کچھ شہری گھروں سے نکل کر گرمی میں خوب پچھتائے۔شہریوں نے بتایاکہ اب تو گرمی بڑھے گی ہی تو احتیاط ہی کریں گے، شہر کا درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔یکم مئی سے 3 مئی تکہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی، ساتھ ہیعملے کو چوبیس گھنٹے ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں