2018 ,جون 9
ریاض(مانیٹرنگ رپورٹ) خصوصی ذرائع نے بتایا ہے کہ اوپیک نے ماہ رواں کے اجلاس میں ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا مسئلہ اوپیک اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ایرانی درخواست مسترد کردی۔
ایرانی وزیر پیٹرولیم نے اپنے اماراتی ہم منصب کے نام خط بھیجا تھا۔ ان دنوں امارات ہی اوپیک کی قیادت کررہا ہے۔ ایرانی وزیر نے درخواست کی تھی کہ اوپیک اپنے منشور کی دفعہ 2کے مطابق امریکی پابندیوں کیخلاف ایران سے تعاون کرے۔ امارات نے ایرانی ہم منصب کی درخواست کو اوپیک اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔