عمران خان کے اتنے قریب رہنے والے فواد چودھری نے ایسی کیا غلطی کی کہ وزارت اطلاعات سے ہاتھ دھونے پڑے ؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

2019 ,اپریل 21



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فواد چودھری اچھاوزیراطلاعات تھا اور اس ملک کی بدقستمی یہ ہے کہ لوگ جلدی وزیر اطلاعات سے اکتا جاتے ہیں، تمام میڈیا ہاﺅسز فواد چودھری سے خفا تھے ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری اچھا وزیراطلاعات تھا اور اس ملک کی بدقستمی یہ ہے کہ لوگ جلدی وزیر اطلاعات سے اکتا جاتے ہیں ، اس ملک میں نا اہلیاں کہیں اور ہوتی ہیں اور وہ وزارت اطلاعات کے گلے میں پڑ جاتی ہیں، اللہ اب فردوس عاشق اعوان کو کامیابی دے ، فواد چودھری بڑے زبردست ترجمان تھے لیکن تمام میڈیا ہاﺅسز ان سے خفا تھے ، میں عمران خان کے فیصلے کے ساتھ ہوں لیکن اتنی جرات رکھتا ہوں کہ عمران خان کے سامنے صحیح اور غلط کی وضاحت کردوں لیکن جو فیصلہ وہ کریں میں ان کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا سد عمر سے کوئی تعلق نہیں ، میرا حفیظ شیخ سے تعلق ہے لیکن اسد عمر ایک اچھے شخص ہیں اور ان کو کابینہ میں رہ کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے ، اس ملک میں مایوسی تحریک انصاف کی وجہ سے نہیں بلکہ مایوسی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کی وجہ سے ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کولوٹا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میری کوشش ہوگی کہ اسد عمر کابینہ میں واپس آئے ،عمران خان نے مجھے اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کا ٹاسک نہیں دیا بلکہ یہ کام میں اپنے طور پر کررہاہوں ، میں اسد عمر سے رابطہ میں ہوں ، دو دن بعد میر ی اسد عمر سے اچھی ملاقات ہوگی اور اب یہ خبر ہے۔

متعلقہ خبریں