آصف علی زرداری سیاسی تربیت کیلئے اپنے بیٹے بلاول کو پاکستان کے کس سینئر سیاستدان کے پاس بھیجنے والے ہیں ؟ ایک انکشاف نے ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دیا

2019 ,مارچ 30



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں اور ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہیئں تھیں، انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے، جب مین اسٹریمنگ ہوسکتی ہے تو ہونی چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں، یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو پروگرام جرگہ میں اتوار شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر ہوگا، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے دل کی بائیں شریان کے صحیح طورپر کام نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے معالجین نے اگلے ہفتے مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روزسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ سے شریف میڈیکل سٹی لایاگیا جہاں معالجین نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے۔ اس موقع پر ان کی ای سی جی بھی کی گئی۔ معالجین نے ای سی جی میں بے ترتیبی پائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاؤ معمول کے مطابق نہ ہونا اچھی علامت نہیں، ۔ ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویزدی ہے۔

متعلقہ خبریں